فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکے فیصلے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکے فیصلے سے متفق نہیں۔
برطانیہ میں سر کیئر اسٹامر کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں لیکن فلسطین کو تسلیم کرنے کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے اختلاف ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیا اور امن منصوبے کے تحت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کے دورے سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے اعلان کے وقت کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سر کیئر اسٹارمر سے سوال کیا کہ کیا وہ فلسطین کو تسلیم کر کے حماس کو نواز رہے ہیں جس پر برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ حماس کا کسی بھی قسم کی سیاسی عمل میں کوئی کردار نہیں ہو سکتا۔یاد رہے کہ جولائی میں برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تسلیم کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر