ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہ

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ دیا گیا۔
اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں، امن کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابلِ قدر ہے۔صدر ٹرمپ بولے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں اور برطانیہ کا دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے ۔امریکی صدر کے شاہی محل ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی شاندار پریڈ دیکھی۔صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا یہ برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس میں امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدے متوقع ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر