آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم

لاہور(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر