وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات،’پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے‘، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، اس ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے قطر کی جانب سے سمٹ بلانے کے فیصلے کو سراہا جب کہ امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے، مسلم امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر