چین نے غیر ملکی سفارتی مشنز میں کام کرنے والے چینی ملازمین کے متعلق قواعد وضوابط جاری کر دئیے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں قائم غیر ملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں ملازمت کرنے والے چینی شہریوں کے انتظام کے متعلق قواعد وضوابط کے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دئیے۔
12 نکات پر مشتمل قواعد وضوابط یکم جنوری 2026 سےنافذ ہوں گے۔ اس کا مقصد چین میں قائم غیرملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں چینی شہریوں کی بھرتیوں کو آسان بنانا اور چینی شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
قواعد وضوابط کی دستاویز کے مطابق چینی شہریوں کو ملازمت دینے کے سلسلے میں غیر ملکی سفارتی مشنز کے لئے لازمی ہے کہ وہ ملازمت اور بھرتی کی معلومات چین کی وزارت خارجہ کے قائم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کریں۔
قواعد کے مطابق کہ ایسے مشنز کو خارجہ امور کے مقامی دفاتر اور محکموں کی جانب سے نامزد کردہ ایجنسیوں کے ساتھ سروس معاہدے بھی کرنا ہوں گے تاکہ چینی ملازمین کے حقوق اور مفادات جیسے امور کو واضح کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر