امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ بند کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں اختلافات پیدا کرنے، مشکلات کھڑی کرنے اور مخاصمت کو ہوا دینے کا سلسلہ فوری بند کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اپنے فلپائنی اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہوانگ یان ڈاؤ پر قومی قدرتی تحفظ گاہ قائم کرنے کے چین کے منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے پوچھے گئے سوال کےجواب میں کہا کہ ہم نے آج امریکہ کی طرف سے غلط بیانات پر شدید احتجاج کیا ہے۔
لین نے کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا ایک موروثی علاقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ میں قومی قدرتی تحفظ گاہ کا قیام چین کی خود مختاری کے دائرہ کار میں آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ معقول اور قانونی ہے اور قابل تنقید نہیں۔
لین نے کہا کہ اس وقت چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سے جنوبی بحیرہ چین کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جو جنوبی بحیرہ چین کے معاملے کا فریق نہیں ہے، نے بار بار بے بنیاد بیانات دیئے ہیں اور اس نے متعلقہ فریقین کے درمیان بحری تنازعات میں مداخلت اور ملوث ہونے کا انتخاب کیا ہے۔
لین نے مزید کہا کہ بعض ممالک کو تنازعات پیدا کرنے اور کشیدگی بڑھانے کی ترغیب دے کر امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین کی پرامن حالت میں خلل ڈالا ہے۔
لین نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ کون بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ جنوبی بحیرہ چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھتا ہے اور کون اس کو تباہ اور مشکلات پیداکرنےوالا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر