قطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتےہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر عظیم رہنما ہیں۔ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
روس پر پابندیاں لگانےکےلیے تیار ہیں: امریکی صدر
دوسری جانب روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پرپابندیاں لگانےکےلیےتیارہیں اور یورپ کو بھی امریکاکے مطابق اقدامات کرناہوں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سےبڑی مقدار میں تیل خرید رہاہے اور امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سےتیل خریدے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر بھارت پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر