اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 عمارتیں تباہ کردیں

غزہ (نیشنل ٹائمز) بلند عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض اسرائیلی فوج نے صرف ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتوں کو تباہ کردیا۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رک سکی ، صیہونی فوج نے کل صبح سے اب تک مزید 53 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 871 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے وحشیانہ حملوں میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر