خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 31 خوارج ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 31 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبرکو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جن میں مجموعی طور پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جہاں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 خوارج مارے گئے، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر