اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، اسلامی سربراہ اجلاس کی قرارداد کا مسودہ

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) آج ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں پیش کی جانے والی قرار داد کا مسودہ سامنے آگیا۔
مجوزہ قرار داد میں کہاگیا ہےکہ قطر پر اسرائیلی حملے نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کو خطرے میں ڈالا۔مسودہ کے مطابق قطر پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ، جبری قحط اور غیر قانونی آبادکاری نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے بلکہ عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کے موجودہ معاہدوں کو بھی خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کا دوحہ میں دو روزہ اجلاس جاری ہے، آج ہونے والے سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے ۔اس سے قبل وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک بارپھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پرغورکے لیے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ ہم جدہ میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال کے لیے ملےتھے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دے دی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر