چین کے شہر سوژو اور پیرو کے چنکائی کے درمیان براہ راست بحری مال برداری روٹ قائم

نان جِنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر سوژو کے ژانگ جیا گانگ بندرگاہ سے پیرو کی چنکائی بندرگاہ تک ایک تیز رفتار بحری مال برداری روٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جو چنکائی کے لئے چین کی پہلی براہ راست جنرل کارگو لائنر سروس کا آغاز ہے۔
روٹ چلانے والی کمپنی کوسکو شپنگ سپیشلائزڈ کیریئرز کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ نئی سروس ایک ماہ میں ایک بار چلے گی اور اس کے ذریعے سامان صرف 32 دن میں چنکائی پہنچ سکے گا جو عام مارکیٹ کے اوسط سفر سے 5 دن کم ہے۔
کمپنی کے مطابق اس روٹ پر چلنے والا جہاز مختلف قسم کے کاموں کے لئے موزوں ہے۔ یہ پیسنے والے گولوں اور انجینئرنگ گاڑیوں جیسے سامان کی برآمدات کے لئے بھی کارآمد ہے، تانبا اور لوہے کے خام مال جیسے بڑے پیمانے پر درآمد کئے جانے والے مال کی درآمدی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے۔
سوژو پورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس سروس کے آغاز کے بعد سوزو سے وسطی اور جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل تک ہر سال تقریباً 5لاکھ ٹن عام سامان بھیجے جانے کی توقع ہے۔ یہ سروس بندرگاہ تک تیز اور آسان نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے سوژو اور چین کے دریائے یانگسی کے علاقے کی کمپنیوں کو جنوبی امریکی منڈی میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ ترقی کے لئے بہتر شپنگ نیٹ ورک تیار کیا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر