اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا رابطہ، تعلقات پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیَے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعلقات اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تعاون کے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی قطر میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف کی گئی کارروائی پر مسلم ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر