نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں اور نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا، نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا، چین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے اور ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ یوکرین جنگ ہماری نہیں، بائیڈن اور زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ہے، میں جنگ روکنے اور یوکرینی، روسیوں کی جانیں بچانے میں مدد کر رہا ہوں۔ٹرمپ نے مزید کہاکہ جیسا میں کہہ رہا ہوں نیٹو ویسا کرے تو یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائے گی، نیٹو ایسا نہیں کرتا تو میرا وقت اور امریکیوں کا پیسہ ضائع کرے گا۔دوسری جانب امریکا نے جی 7 اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ روسی تیل خریدنے والے ممالک خصوصاً بھارت اور چین پر محصولات عائد کریں۔جی 7 وزرائے خزانہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اتحادی ممالک کو امریکا کے ساتھ شامل ہو کر روسی تیل خریدنے والے ممالک پر محصولات لگانے چاہئیں، صرف متحدہ حکمتِ عملی ہی روسی صدر پوتن کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتی ہے۔اجلاس میں یوکرین کے دفاع کیلئے منجمد روسی اثاثوں کے استعمال پر بات چیت کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر