کم وسائل میں 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے: وزیر دفاع

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ غزہ اور دیگرممالک پر اسرائیلی حملے بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کیلئے اسرائیل کو مہیا کیا، اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جارہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پرآگئی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کررہا ہے، یہ ایک حقیقت ہےکہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی حکومتیں ہیں، اقوام متحدہ میں جو ووٹ پڑا ہے سب کو معلوم ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم امہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے، پاکستان کومثال بناکرمتحد ہونا چاہیے، ایشیا کے اندر نیا پاور سینٹر تشکیل پارہا ہے وہ مستقبل ہے۔سیلاب کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ یہ بات درست ہےکہ قوم مزید سیلابی نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی، دریاؤں اور نالوں سے تجاوزات ختم ہونی چاہئیں، ہم مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں، ڈیم تو بنیں گے جب بننے ہیں، میں اس کے خلاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے سے قبل جو اقدامات کر سکتے ہیں وہ کریں، دریاؤں کے ارد گرد جو تعمیرات ہوئی ہیں وہ چھپ کرتونہیں بنیں، سب کے سامنے بنی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر