پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں

بہاولپور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات 100 سے تجاوز کر گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا اس سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہیں، بدقسمتی سے جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر