چارلس کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا گیا: صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ سے مارے گئے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے طور پر ہوئی ہے۔گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مشتبہ قاتل کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چارلس کرک کا مشتبہ قاتل پولیس ہیڈکوارٹر میں موجود ہے ، مشتبہ قاتل کے کسی قریبی نے ملزم کو ان کے حوالے کیا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہيں لگتا ہے کہ ملزم کو سزائے موت ہوگی۔اس سے پہلے ایف بی آئی نے چارلی کرک کو قتل کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ حملہ آور بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک کر فرار ہوا ، چھت سے جوتوں اور ہتھیلی کے نشان ملے ہیں۔ایف بی آئی حکام نے قاتل کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔ادھر عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔رپورٹس کے مطابق چارلی کرک ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، 2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر