پاکستان اور بحرین کا منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

کراچی(نیشنل ٹائمز) (شہباز خان) پاکستان اور بحرین کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی وفد کے ہمراہ اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے سینئر سٹاف افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں کمی کے جاری پرگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید کا کہنا تھا کہ اے این ایف محدود وسائل اور کم افرادی قوت کے باوجود نہ صرف ملکی سطح بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی منشیات سمگلنگ کے خلاف موثر انداز میں کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان اے این ایف نے کہا کہ بحرینی وزیر داخلہ نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور انسداد منشیات کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔بحرینی وزیر داخلہ نے اے این ایف کی جانب سے خلیج تعاون ممالک کے مابین منشیات کی سمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور مستقبل میں اس مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ کا کہنا تھا کہ بحرین منشیات کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے ضمن میں تربیتی شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر