کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں شہری متاثر

کیوبا(نیشنل ٹائمز) کیوباایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا جہاں لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں ایک سال کے دوان پانچویں مرتبہ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔اس حوالے سے کیوبا کی وزارت توانائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے نظام کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کا تعلق انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے غیر متوقع طور پر بند ہونے سے ہو سکتا ہے۔وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بجلی کی بندش صبح 9 بجے کے بعد ہوئی جس کی اصل وجہ سے جانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیوبا 3 دہائیوں سےبدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، حالیہ برسوں میں بجلی کی بار بار بندش دیکھی گئی جس کی وجہ بجلی کے نظام میں خرابی اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ایندھن کے لیے وسائل میں کمی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں چینی فنڈنگ ​​اور مہارت سے 30 سولر پارکس بھی قائم کیے گئے تاہم بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر