میکسیکو کے ہائی وے پر گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 70 زخمی

میکسیکو (نیشنل ٹائمز)شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی میکسیکو سٹی سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں گیس ٹینکر الٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ کچھ گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں۔حکام کے مطابق واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔اس حوالے سے میکسیکو کے میئر نے بتایا کہ ٹینکر میں مائع پیٹرولیم گیس موجود تھی، اس حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں ہفتے میکسیکو میں ہائی ویز پر ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر