روس نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام مسترد کردیا

روس(نیشنل ٹائمز)روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کےالزامات مسترد کردیے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کےالزامات مستردکرتے ہیں، حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیانیےکو مستردکرتے ہیں جب کہ نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کےثبوت دینے میں ناکام رہے۔روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پولینڈ کی وزارت دفاع کےساتھ مشاورت کےلیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔پولینڈ کی فوجی کا رروائیوں کے دوران روسی ڈرونز مار گرائے جانے کے بعد ملک کی فضائی حدود کو مخصوص مدت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر