پاکستان کا ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بالواسطہ درآمدات کا انکشاف

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) پاکستان کا ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بالواسطہ درآمدات کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اگست 2025 میں بھارت سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ سالانہ بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت سے بالواسطہ درآمدات 37 فیصد بڑھیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اگست 2024 میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر تھا۔ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بالواسطہ درآمدات میں7 بار اضافہ ہوا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ، اگست اور ستمبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر بالواسطہ درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔ اکتوبر 2420 اور فروری، مارچ 2520 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے بالواسطہ درآمدات بڑھیں۔حکام وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی لگائی۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیے جانےکے بعدکیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سے درآمد پر بھی پابندی عائدکی تھی۔حکام وزارت تجارت کے مطابق اس سے قبل پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔ پاکستان نے بعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنےکی اجازت دی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر