نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا: قطر

قطر (نیشنل ٹائمز) قطری وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کےقطر میں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ قرار دے دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا۔قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کےقطرمیں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھاکہ قطرحماس قیادت کوملک سے نکالے یا قانون کے کٹہرے میں لائے، مزید برآں اسرائیلی وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی تھی۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کا عہد کیا چاہے وہ کہیں بھی ہوں اور سلامتی کونسل میں یہ قرار داد منظور کروائی کہ کوئی حکومت دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گی، ہم نے اسی اصول پر عمل کیا، ہم نے قطر میں ان دہشت گرد ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا جنہوں نے 7 اکتوبر کا قتلِ عام کیا، قطر انہیں پناہ دیتا ہے، ان کی مالی مدد کرتا ہے اور انہیں پرتعیش سہولیات فراہم کرتا ہے۔
امریکا میں اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر کا بیان
دوسری جانب امریکا میں اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر نے کہاہے کہ اگراسرائیل قطر میں حماس رہنماؤں کونشانہ بنانے میں ناکام رہا ہےتواگلی بارکامیاب ہو جائیں گے، دہشت گردجہاں بھی ہوں گے نشانہ بنائیں گے، جو ہمیں مارے گا، ہم اسےماریں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر