یمن پر اسرائیل کے حملے میں شہید افراد کی تعداد 35 ہوگئی، 130 زخمی

یمن (نیشنل ٹائمز) اسرائیل فوج کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 130 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد شہید اور130 زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔یمن کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے صنعا اور الجوف میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک طبی مرکز بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس نے یمن میں حوثی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔الجزیرہ کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں یمنی حکام کو نشانہ بنایا تھا جس میں یمنی وزیر اعظم احمد الرحوی بھی شہید ہوئے۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لیے ان کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں فلسطین، لبنان، شام، تیونس، قطر اور یمن سمیت 6 ممالک میں حملے کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر