قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو وقار، شناخت اور خودداری دی: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77 ویں یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قائد کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن سے رہنمائی حاصل کریں۔صدر نے کہا کہ قائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایک ترقی پسند، جامع اور مستقبل کی طرف گامزن قوم کا تھا، جہاں تمام شہری، خواہ ان کا مذہب، ذات یا عقیدہ کچھ بھی ہو، برابر کے حقوق اور مواقع کے حقدار ہوں۔بھارت میں موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیرِ اثر حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک نے دو قومی نظریے کو ایک بار پھر درست ثابت کر دیا ہے، بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ ان کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق محفوظ نہیں رہے، یہ حالات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کا قیام نہ صرف جائز بلکہ ناگزیر تھا۔صدر نے اعتراف کیا کہ آج پاکستان کو اقتصادی مشکلات، ماحولیاتی تبدیلی، انتہاپسندی اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اور کہا کہ قوم کو قائداعظم اور تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے، جنہوں نے اتحاد اور عزم کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں بانیٔ پاکستان کی بے مثال قیادت اور پاکستان کے قیام کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو بے پناہ مشکلات کے باوجود ایک آزاد وطن حاصل ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی، معاشی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، اور ان کی یہی جدوجہد پاکستان کے قیام کی صورت میں کامیاب ہوئی جو دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ تقسیمِ ہند کے وقت درپیش کٹھن چیلنجزجیسے کہ بڑے پیمانے پر ہجرت، وسائل کی کمی، اور انتظامی مشکلات کے باوجود قائداعظم نے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی اور قوم کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کا تصورِ پاکستان مذہبی آزادی، مساوی حقوق، جمہوریت، انصاف، اور اقلیتوں کے تحفظ پر مبنی تھا، قائداعظم کی سیاسی میراث ہی پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راز ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر