چین نے یوم اساتذہ پر مثالی اساتذہ کو اعزازات سے نوازا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے لئے 24 اساتذہ اور باؤ ڈنگ یونیورسٹی کے گریجویٹس کے ایک گروپ کو “ملک کے سب سے پیارے اساتذہ” کے طور پر نامزد کیا ہے جنہوں نے چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں رضاکارانہ تدریسی خدمات انجام دیں۔ یہ اعزاز چین میں 41 ویں یوم اساتذہ کی مناسبت سے دیا گیا۔
ان اساتذہ کو چین کے ایک کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار سے زائد اساتذہ پر مشتمل تدریسی قوت کا مثالی رکن تسلیم کیا گیا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظام کی بنیاد ہیں۔
اعزاز پانے والوں میں خصوصی تعلیم دینے والے اساتذہ شامل ہیں جنہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والے طلبہ کے لئے متنوع تعلیمی وسائل تیار کئے۔ ان میں وہ اساتذہ بھی شامل ہیں جنہوں نے چین کے وسطی اور مغربی دیہی علاقوں میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور قومی سطح کی سائنسی تحقیق اور تزویراتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی ڈنگ مے ژین گزشتہ 3 دہائیوں سے ایسے طلبہ کی تعلیم بہتر بنانے کے لئے ایک ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں جنہیں خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے 38 علاقائی نصاب، سینکڑوں تدریسی معاون آلات اور ایک ذہین پلیٹ فارم تیار کیا جو عام سکولوں میں زیر تعلیم معذور طلبہ کی ضروریات کی شناخت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر