خدمات کے تجارتی میلے سے چین کے کھلے پن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، ماہر

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ خدمات کے بین الاقوامی تجارتی میلے سے چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
کرغزستان کے انٹرنیشنل ہائر سکول آف میڈیسن کے وائس ریکٹر اور معاشیات کے پروفیسر تولون بیک عبدی روف نے شِنہوا کو بتایا کہ یہی شعبے آج روایتی خدمات سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی اور علم پر مبنی حل کی طرف منتقلی کی بنیاد بن رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چین کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اور آن لائن تعلیم جیسے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
اس سال کا میلہ بدھ سے اتوار تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ خاص طور پر اس بات کو اُجاگر کرے گا کہ کس طرح ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجیز خدمات کے شعبے کو بدل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور دنیا کے کئی ممالک کے لئے یہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بلکہ عالمی مارکیٹ کے نئے معیارات میں شرکت کا بھی ایک موقع ہے۔
عبدی روف نے کہا کہ چین مسلسل اپنی معیشت کو دنیا کے لئے کھولنے کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے خدمات کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کے کئی واضح فوائد ہیں۔
سب سے پہلے یہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں جدید اور اختراعی حل کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوسراچین سرحد پار تعاون کے لئے ایسے حالات پیدا کرتا ہے جو داخلے اور باہر نکلنے کے لئے رکاوٹوں کو کم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون ماحول دوست اور پائیدار خدمات کو فروغ دینے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے جو عالمی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ دیرپا شراکت داریوں کی بنیاد رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر