چینی صدر کا خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 کے نام تہنیتی خط

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔
شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا کی معاشی صورت حال میں گہرے تغیرات رونما ہو رہے ہیں جہاں عالمی ترقی کو ایک ساتھ چیلنجز اور مواقع درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے لئے پُرعزم رہے گا، بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی اصولوں سے ہم آہنگی پیدا کرے گا اور خدمات کی منڈی کو بتدریج اور منظم انداز میں کھولنے کا عمل تیز کرے گا۔ اس مقصد کے لئے آزمائشی آزاد تجارتی زونز اور خدمات کی تجارت کے اختراع پر مبنی قومی مظاہرہ زونز جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ خدمات کی تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
شی نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر عالمی خدمات کی تجارت میں کھلے پن اور اختراع پر مبنی تعاون کو فروغ دینے، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لئے مسلسل نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔
سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2025 کا آغاز بدھ کے روز بیجنگ میں ہوا۔ اس سال کا موضوع “ذہین ٹیکنالوجی کو اپنائیں، خدمات کی تجارت کو بااختیار بنائیں” ہے۔ یہ ایونٹ چین کی وزارت تجارت اور بیجنگ کی میونسپل حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر