سویڈن: وزیر صحت کی پہلی پریس کانفرنس میں ہی طبیعت خراب ہوگئی

اسٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز) سویڈن کی نئی تعینات ہونے والی وزیرِ صحت ایلیزابیت لان اسٹاک ہوم میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سابق وزیر اَکو آنکاربیرگ جوہانسن کے اچانک استعفے کے بعد ایلیزابیتلان کا تعارف نئی وزیرِ صحت کے طور پر کروایا جارہا تھا۔پریس کانفرنس میں سویڈن کے وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور توانائی و صنعت کی وزیر ایبا بُش بھی موجود تھیں۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلیزابیت لان کے گرنے کے بعد ایبا بُش نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’یہ واقعی ایک عام منگل نہیں تھا اور ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کا شوگر لیول کم ہو جائے‘۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا گرنے کے باعث وزیر صحت کو چوٹیں بھی آئیں یا نہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر