قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطرپر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطرپریکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصدکو آگے نہیں بڑھاتی، قطرپرحملے کافیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خا رجہ مارکوروبیوکو قطر کےساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کوحتمی شکل دینے کا کہا ہے۔ٹرمپ کے مطابق قطرایک خودمختارملک اورامریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطرہمارے ساتھ مل کربہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا۔
امریکا کا قطری حکام کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ، قطر کی تردید
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے قطری حکام کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا تاہم قطری حکام نے اس کی تردید کی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وائٹ ہاؤس کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ قطر کو حملے کی پیشگی اطلاع دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ماجد الانصاری نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے موصول ہونے والی فون کال اسرائیلی حملے کی نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کے دوران کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر