قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا، جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

دوحہ (نیشنل ٹائمز) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کو ‘ریاستی دہشت گردی’ قرار دیدیا۔
اسرائیلی حملےکے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے واضح کردیا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعے کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور ایسے بربریت پر مشتمل اقدامات کے خلاف پورے خطے سے جواب آنا چاہیے۔قطر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پورے خطے کو انتشار کی جانب دھکیل رہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم پورےخطے کو افراتفری میں مبتلا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ حملے کا وقت اس اجلاس سے جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر بات کر رہی تھی تاکہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچا جا سکے لیکن اسرائیل نے اس عمل کو سبوتاژ کر دیا۔
قطری وزیراعظم کی امریکی پیشگی اطلاع کی خبروں کی تردید
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد نے امریکا کی جانب سے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع دینے کی خبروں کی تردید کردی۔انہوں نے امریکی کردار پر بات کرتے ہوئےکہا کہ حملے کے 10 منٹ بعد امریکی حکام نے قطری حکام سے رابطہ کیا تاہم ڈرون ریڈار پر نظر نہ آنے کے باعث قطر حملے کو روکنے میں ناکام رہا۔
غزہ جنگ بندی میں ثالثی کی کوششیں جاری رہیں گی، قطری وزیراعظم
غزہ جنگ بندی میں ثالثی کے کردار سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ غزہ جنگ بندی میں ثالثی کی کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں ثالثی کے کردار اور کوششوں سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کا کردار معطل کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر