نیپال میں شدید احتجاجی مظاہرے، وزیراعظم کے پی شرما نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کھٹمنڈو(نیشنل ٹائمز) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نیپالی وزیراعظم کے سیکرٹریٹ دفتر کی جانب سے کے پی شرما اولی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔نیپالی وزیراعظم کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کیے جانے کے بعد سے کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔احتجاجی مظاہروں کے دوران اہم سیاسی شخصیات کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیراعظم شیر بہادر کا گھر بھی شامل ہے جب کہ مظاہرین نے سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔سول سروسز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق ملک میں ہونے والے احتجاج میں اب تک 250 سے زائد افراد زخمی ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جہاں انکی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔دوسری جانب ملک میں ہفتے سے جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کھٹمنڈو کے تری بھون ائیرپورٹ کو آپریشنز متاثر ہونے کی وجہ سے جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر