بھارتی عدالت کا مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بھارت (نیشنل ٹائمز) بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی چینل اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
خاتون اینکر نے 14 اگست کو ’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘ کے نام سے پروگرام پیش کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔اینکر کے خلاف درخواست میں ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے بھارتی مسلمانوں کو ناپسندیدہ بوجھ کے طور پر پیش کیا، زہریلے، تباہ کن اور تفرقہ انگیز‘ پروگرام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست کے مطابق انجنا نے سوال اٹھایا کہ جب تقسیم ہند مذہب کی بنیاد پر تھی تو سارے مسلمان پاکستان کیوں نہیں چلے گئے؟ اس طرح اینکر انجنا نے عدم برداشت کے حامل غیر مسلم لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ مسلمانوں کو بھارت سے نکال کر ہندوستان کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کر کے گویا ایک تاریخی غلطی کو اپنے تئیں درست کرے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر