بھوک سے دوچار فلسطینیوں کیلئے امداد لیجانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کے محصور فلسطینیوں کےلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر مبینہ طور پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔
پرتگالی پرچم بردار کشتی کو شمالی افریقا کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ امدادی کانوائے میں سوئیڈش خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے 300 انسانی حقوق کے علمبردار اور امدادی کارکن موجود تھے۔گروپ کا کہنا ہے کہ انکی مرکزی کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے تاہم عملہ اور تمام اراکین حملے میں محفوظ رہے۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے ڈرون حملے کے بعد کشتی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ڈرون حملے کے بعد اراکین نے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی پرُ امن کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرادیا۔یاد رہے کہ 31 اگست کو اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا روانہ ہوا تھا، سمندری راستے سے غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی یہ سب سے بڑی اور تیسری کوشش ہے۔اسرائیلی فوج نے جولائی میں اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پربھی حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا تھا۔مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز اُس وقت غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر