مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے مقبوضہ بیت المقدس کے راموت جنکشن پر بس میں سوار ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے اندر فائرنگ کے واقعے کے وقت وہاں موجود ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری کی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے۔دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے کی اورکیوں کی، یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کرنے والےکتنے لوگ تھے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر