اسرائیل نے جنگ بندی کے بدلے حماس سے ہتھیار ڈالنے کی شرط رکھ دی

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے جنگ بندی کے بدلے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی شرط رکھ دی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی صورت میں جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا اگر وہ اس مقصدکو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں کافی خوشی ہوگی۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا کہ وہ جنگ روکے اور غزہ سے نکل جائے تو تمام یرغمالی رہا کر دیں گے۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری
ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ تھم سکی، قابض فوج نے ایک اور بلندعمارت کو تباہ کردیا۔اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 روز میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد 3 ہوگئی، غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بم برسائے گئے۔عرب میڈیا کی مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک روز میں 65 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 368 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 776 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر