سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی، جن کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی تھی اور جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے مکمل طور پر کام شروع کر دےگا، فیسیلیٹیشن سینٹر میں تمام انفارمیشن دی جائے گی، ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو موثر بناناہے، ای سروسز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹنا ترجیحات میں شامل ہے، عدالتی نظام میں شفافیت انصاف مہیا کرےگا، اس سے قبل جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست سال بھر چیف جسٹس کے کمرے میں پڑی رہتی تھیں، آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کرایا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رولز میں ججز کی چھٹیوں کا معاملہ واضح کیا،عدالتی تعطیلات کے دوران کسی جج کو اجازت کی ضرورت نہیں تاہم عام تعطیلات کے علاوہ چھٹی کے لیے بتانا لازمی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا، 72 شکایات رائے کے لیے ممبران کو دی گئی ہیں، باقی 65 کیسز رہ گئے ہیں جو ججز کو دے دیے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس مہینےکے آخر تک سپریم جوڈیشل کونسل کی میٹنگ ہوگی، پہلے آئے کیسز کو پہلے دیکھ رہے ہیں، ہم یہ نہیں کریں گے سب سے نیچے سے کوئی کیس اٹھا کر اوپرلے آئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز پروٹوکول میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ سکیورٹی کی 9 گاڑیاں ہوتی تھیں، میں نے کہا ریڈ زون میں عدالت اور رہائش ہے اتنی سکیورٹی کی ضرورت نہیں، اپنی سکیورٹی کی گاڑیاں کم کر کے صرف دو گاڑیاں رکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ
اگست 2025 میں ورکرزکی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالررہیں
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کا سنگ عبور کرگیا
سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی، جن کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں: چیف جسٹس
ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹ گئے، درجنوں بستیاں زیر آب، شہر میں ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر