آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ د یکھنےمیں آ رہا ہے۔
ادارہ شماریات کی 5 ستمبر تک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا ایک ہزار 50 روپے تک مہنگاہوا اور ملک میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2500 روپےتک پہنچ گئی ہے۔بنوں میں آٹا 1050، پشاور اورلاڑکانہ میں900 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ سکھر میں 840، لاہور میں 830، ملتان میں 826، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں817، اسلام آباد میں 800، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے مہنگا ہوا۔گزشتہ3 ہفتوں میں بہاولپور میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت 866 روپے67 پیسے تک بڑھی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر