اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کی چین کی ماحول دوست تبدیلی کی ستائش

نیروبی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے موسمیاتی اور صاف ہوا کے اتحاد (سی سی اے سی) کی سیکرٹریٹ کی سربراہ مارٹینا اوٹو نے کہا ہے کہ چین کا حیاتیاتی تہذیب کا تصور اقوام متحدہ کے مربوط حل کے مطالبے سے قریبی مطابقت رکھتا ہے اور اس کی پُرعزم کوششوں نے ماحول دوست تبدیلی میں تیز رفتار ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔
7 ستمبر کو نیلے آسمان کے لئے صاف ہوا کے چھٹے بین الاقوامی دن کےموقع پرشنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اوٹو نے کہا کہ صاف ذرائع نقل و حمل میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، بہتر نگرانی اور مضبوط معیار نے چین کی پیش رفت کو فروغ دیا ہےجو اس بات کا ثبوت ہے کہ فیصلہ کن پالیسیاں تیز رفتار بہتری لا سکتی ہیں۔
ہوا کے لئے دوڑ کے موضوع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوٹو نے ہوا کے معیار کے فوری عالمی بحران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 99 فیصد لوگ ایسی ہوا میں سانس لیتے ہیں جو عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پوری نہیں اترتی اور فضائی آلودگی عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
اوٹو نے اس نقصان کے خلاف کارروائی کے واضح موقع کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ ممالک کو گندے ایندھن اور زیادہ اخراج والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنا چاہیے اور شہروں کو صاف پبلک ٹرانسپورٹ کو وسعت دینی چاہیے، صاف گھریلو توانائی فراہم کرنی چاہیے، کچرے کو کھلےعام جلانا بند کرنا چاہیے اور فطرت پر مبنی حل میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
اوٹو نے کہا کہ صاف ہوا ہماری صحت، آب و ہوا اور معیشتوں کے لئے تین گنا کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا تجربہ دنیا کے لئے ایک قابل قدر نمونہ پیش کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر