میں چین کی اہم تجارتی راہداری کی مال برداری کا حجم 10 لاکھ ٹی ای یوز سے متجاوز

نان ننگ(شِنہوا)چین کے مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے والے والے نقل و حمل کے اہم نیٹ ورک، نئی عالمی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے ذریعے رواں سال جمعرات تک 10 لاکھ سے زائد “20 فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز) مال برداری کی گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
جمعرات تک اس راہداری کے ذریعے مال برداری کا حجم 10 لاکھ ایک ہزار 455 ٹی ای یوز تک پہنچ چکا تھا جو گزشتہ سال سے 72.5 فیصد زائد ہے۔ 2017 میں یہ راہداری فعال ہونے کے بعد پہلا موقع ہے کہ سالانہ مال برداری کا حجم 10 لاکھ ٹی ای یوزسے تجاوز کرگیا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک اہم منصوبے کے طور پر نئی عالمی زمینی سمندری تجارتی راہداری نے چین کے مغربی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ان کی اعلیٰ سطح کی وسعت کو سہولت دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ریلوے آپریٹرز نے اس کوریڈور کے ذریعے چلنے والی ٹرین سروسز کے نیٹ ورک کو مسلسل توسیع دی ہے۔ اس وقت 24 مستقل ٹرین روٹس کام کر رہے ہیں جن میں سے 14 روٹس چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقہ میں واقع بے بو خلیجی بندرگاہ اور قریبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ژان جیانگ بندرگاہ کو چھونگ چھنگ اور چھنگ دو جیسے چین کے بڑے شہروں سے جوڑتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے اب تک اس راہداری کے ذریعے مجموعی طور پر 47 لاکھ ٹی ای یوز مال برداری کی جا چکی ہے اور ہر سال اس میں 2 عددی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر