چین کا صوبہ ہائی نان عالمی آزاد زونز تنظیم کی 11 ویں سالانہ کانگریس کی میزبانی کرے گا

ہائیکو(شِنہوا)عالمی آزاد زونز تنظیم (ورلڈ ایف زیڈ او) کی 11 ویں سالانہ کانگریس 10 سے 12 اکتوبر تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہوگی۔
چین میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 500 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے عالمی معیار کے آزادانہ تجارتی زونز کے عالمی نیٹ ورک میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) کا بڑھتا ہوا انضمام اجاگر ہوگا۔
2014 میں قائم ہونے والی ورلڈ ایف زیڈ او ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں فری زونز میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار عالمی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس کی سالانہ کانگریس کا شمار فری زونز کے میدان میں عالمی تبادلہ خیال کے سب سے بااثر پلیٹ فارمز میں ہونے لگا ہے۔
ورلڈ ایف زیڈ او کے ساتھ کانگریس کے مشترکہ میزبان ہائی نان کے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کے دفتر سے تععلق رکھنے والے وانگ گوانگ ژی نے کہا کہ یہ ایونٹ ہائی نان میں منعقد کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی برادری چین کے اعلیٰ معیار کی وسعت کے عزم اور ہائی نان ایف ٹی پی کی ترقی کو تسلیم کرتی ہے۔
وانگ نے کہا کہ ہائی نان زیرو ٹیرف کی مزید ترجیحی پالیسیاں، لچکدار تجارتی اقدامات، آسان کسٹمز کلیئرنسس اور موثر نگرانی کے ماڈل متعارف کرائے گا۔ اس سے دنیا بھر میں فری زونز کی ترقی کے لئے “ہائی نان ماڈل” پیش ہو گا۔
یاد رہے کہ اپریل 2018 میں چین نے ہائی نان کو آزمائشی آزاد تجارتی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا طویل مدتی ہدف “چینی خصوصیات کے حامل فری ٹریڈ پورٹ” کی تعمیر ہے۔ ہائی نان ایف ٹی پی میں جزیرے بھر کا خودمختار کسٹمز آپریشن 18 دسمبر 2025 کو شروع کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر