ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ‘دوست’ قرار دیدیا

وائٹ ہاؤس (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے،گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔مودی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات پر ان کے مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت، دیرینہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے او رصدر ٹرمپ مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا جب کہ ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردار کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔اس کے علاوہ امریکی اخبار کے مطابق بھارت امریکا تجارتی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کیا۔دنوں چینی شہر تیانجن میں شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چینی صدر کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، جس کے بعد تینوں رہنما شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تینوں ممالک کے رہنماؤں کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے میں کھو دیا ہے‘۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر