1965 کی جنگ میں7 ستمبر کو لڑے جانیوالے فضائی معرکے کی یاد میں آج یومِ فضائیہ منایا جارہا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔
7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری کی تاریخ رقم کی۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔یہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے یومِ فضائیہ پر پیغام میں کہا کہ فخرہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیاکہ دشمن کبھی جذبے کوشکست نہیں دے سکتا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کوچاروں شانے چت کرکےدنیا کوحیرت زدہ کر دیا۔واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر