پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کردیے

ملتان (نیشنل ٹائمز)پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی نہ آسکی، دریائے چناب میں ہیڈ تریمو پر اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے جہاں بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 8 ہزار کیو سک ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ ملتان سے گزرنے والا دریائے چناب کا سیلاب تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلالپور میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق 2 دریاؤں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ضلع ملتان میں سب سے زیادہ نقصانات تحصیل جلال پور پیر والہ میں ہوئے جہاں 50 سے زائد مواضعات متاثر ہو ئے ہیں۔محکمہ انہار کے مطابق شہر کو بچانے کے لئے 8کلومیٹر لمبا عارضی بند تیزی سے بنایا جا رہا ہے۔ملتان اکبر فلڈ بند اور شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کے بہاؤ میں وقتی طور پر کچھ کمی آ گئی ہے، 48 گھنٹے سے پانی کی سطح 394 فٹ پر موجود ہے شیر شاہ فلڈ بند کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بند پر مسلسل مٹی ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ادھر ہیڈ پنجند پر بھی اونچے درجےکا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔ چنیوٹ کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے اور اس مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے اور ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی اور سدھنائی پر اونچے درجے کے سیلاب ہیں، ہیڈ بلوکی پر بہاؤ ایک لا کھ 54 ہزار کیوسک ہو گیا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ کم ہو کر 91 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کا سنگ عبور کرگیا
سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی، جن کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں: چیف جسٹس
ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹ گئے، درجنوں بستیاں زیر آب، شہر میں ایمرجنسی نافذ
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا
وفاقی وزیرداخلہ نے وزرا کی موبائل سمز کے ڈیٹا لیک کا نوٹس لے لیا
7 ستمبر 1947ء تحفظ ختم نبوت کا تاریخ ساز دن
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر