غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے، 69 فلسطینی شہید، 400 سے زائد زخمی

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 69 فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں واقع مشتاحہ ٹاورکو نشانہ بنا یا۔اسرائیلی فوج نے عمارت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے زیراستعمال ہونے کا دعویٰ کیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 69 فلسطینی شہید ہوئے۔ان حملوں میں 422 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر 28 فلسطینی بچے شہید ہونے لگے۔ غزہ میں اب تک شہید ہونے والوں میں 30 فیصد تعداد فلسطینی بچوں کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا۔وزارتِ صحت نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احمد شہادہ کے طور پر کی ہے، جن کی عمر 57 برس تھی اور مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج ان کی لاش اپنے ساتھ لے گئی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر