امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹ آف وار(محکمہ جنگ) رکھ دیا گیا ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، یوکرین کی سکیورٹی سے متعلق ہم متحرک ہیں، یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حکم نامے پر دستخط کے موقع پر پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے، جو اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔پینٹاگون کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ہی محکمہ دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی نام تبدیل کرکے Department of War کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر