ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریان خان ہیں۔پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے۔1965 کا وہ ناقابل تسخیرجذبہ آج بھی زندہ ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تزویراتی ویژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی ۔ بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول اور ائیرچیف نے سن 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔ ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر