ماسکو میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی موسیقی کا پروگرام

ماسکو(شِنہوا)روس کے دارالحکومت ماسکو کے شائیکوف سکائی کنسرٹ ہال میں دریائے زرد کے گیت پر مشتمل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں چین اور روس کے موسیقاروں نے مشترکہ پرفارمنس پیش کی ،جس پرشرکاء نے پرجوش تالیاں بجا کر ان کی پذیرائی کی۔
موسیقی کا یہ پروگرام فسطائیت مخالف عالمی جنگ، جسے جنگ عظیم دوئم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام چینی موسیقار شیان شنگھائی، جنہوں نے 1938 میں دریائے زرد کا گیت ترتیب دیا تھا، کی 120 ویں سالگرہ منانے کے لئے بھی منعقد کیا گیا۔
روس میں چینی سفارت خانے کے وزیر مختار چھانگ شوہانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے زرد کے گیت نےجاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چین کے عوام کا حوصلہ بڑھایا۔
روس چائنہ دوستی ایسوسی ایشن کی اول نائب چیئرپرسن گلینا کولیکوا نے کہا کہ ماسکو میں روسی اور چینی موسیقاروں کی طرف سے دریائے زرد کے گیت پر مشترکہ پرفارمنس عوام کو یاد دہانی کراتی ہے کہ وہ تاریخ کو یاد کریں اور امن کی قدر کریں۔
موسیقی کے اس پروگرام کا انعقاد روس میں چینی سفارت خانے نے روس۔ چین دوستی ایسوسی ایشن، ماسکو میں چینی ثقافتی مرکز اورگنیسن رشین اکیڈمی آف میوزک میں قائم روس۔چین موسیقی تخلیقی اور تبادلہ مرکز کے تعاون سے کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر