سربراہ اقوام متحدہ کا چین کے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا خیرمقدم

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پلس اجلاس کے دوران پیش کئے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی ) کا خیرمقدم کیا ہے۔
دوجارک نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے نظام کو مرکز بناتے ہوئے بین الاقوامی نظام کا تحفظ ضروری ہے۔ بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے اور اسی تناظر میں انہوں نے چین کی گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) کا خیرمقدم کیا۔
پیر کے روز چین کے شمالی شہر تیانجن میں منعقدہ ایس سی او اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران گوتریس نے جی جی آئی کو خوش آئند قرار دیا اور اس بات کو سراہا کہ یہ اقدام کثیرجہتی نظام پر مبنی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ جب ہم اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں 21 ویں صدی کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا اور ہمیشہ انسانوں کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر