پیوٹن نے مغربی فورسز کی یوکرین میں تعیناتی پر انہیں نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو وہ روسی حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔
ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ امن معاہدہ ہونے کی صورت میں یوکرین میں مغربی فوجی دستوں کی تعیناتی کا کوئی جواز نہیں، اگر غیر ملکی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو وہ روسی حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین سے متعلق معاہدوں کی پاسداری کرے گا اور مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے لیکن یہ مذاکرات بے معنی نظر آتے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین سے بات چیت کے لیے بہترین جگہ ماسکو ہے، یوکرین کی قیادت ماسکو آئے ہم انہیں سکیورٹی دینگے۔ واضح رہے کہ فروری 2022 سے جاری روس، یوکرین جنگ میں اب تک دونوں ممالک کے لاکھوں فوجی اور شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر