تھائی لینڈ میں اپوزیشن رہنما ملک کے نئے وزیراعظم منتخب

بنکاک(نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کی جانب سے چند روز قبل عہدے سے ہٹائی گئی وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کی جگہ اپوزیشن جماعت انوتن چرن وراکل ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعت کے 58 سالہ انوتن چرن وراکل 311 ووٹ لے کر نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے، انوتن چرن وراکل دو سالوں میں تیسرے وزیراعظم ہیں جنہیں پارلیمان نے سابق وزیراعظم کی معطلی کے بعد منتخب کیا۔ حتمی سرکاری نتائج کے مطابق انوتن نے 492 رکنی ایوان زیریں میں واضح اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔گزشتہ ماہ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل کی گئی وزیراعظم شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 کے بعد شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر